• news

اداروں کی صوبوں کو منتقلی: معاملہ مشترکہ مفادات کونسل میں حل ہونا چاہیے تھا: سپریم کورٹ

اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت) سپریم کورٹ نے 18ویں آئینی ترمیم کے کے تحت اداروں کی صوبوں کو منتقلی سے متعلق کیس کی سماعت میں وفاق اور صوبوں سے متروکہ وقف املاک بورڈ اور ورکرز ویلفیئر فنڈز ودیگر اداروں کی منتقلی اور ملکیت کے بارے میں لائحہ عمل سے متعلق جواب جواب طلب کرلیا ہے ،عدالت نے قرار دیاکہ معاملے کو مشترکہ مفادات کونسل میں حل ہونا چاہیے تھا جبکہ کیس کی مزید سماعت 16جون سے شروع ہونے والے ہفتے تک کے لئے ملتوی کردی گئی ہے۔ اٹارنی جنرل سلیمان نے کہا کہ ان اداروں کی صوبوں کو منتقلی میں کوئی نہ کوئی سکیم تیار کی جائے گی تاہم اس حوالے سے انہیں ہدایت لینے کے لئے مہلت دی جائے، عدالت نے اس کیس میں پرائیوٹ افراد کی جانب سے دائر درخواستیں خارج کرتے ہوئے قرار دیا کہ ہم اس کیس میں وفاق اور صوبوں کے درمیان تنا زع حل کرا رہے ہیں اس لیے کسی پرائیوٹ فریق کو نہیں سنا جا سکتا۔جسٹس میاں ثاقب نثار نے کہا کہ وفاق کہتاہے کہ ادارے کو ہم نے رکھنا ہے اور صوبے کہتے ہیں کہ ہم نے رکھنا ہے ، اس ایشو کو تو مشترکہ مفادات کونسل میں جانا چاہیے اور چیزوں کو طے ہو نا چاہیے۔

ای پیپر-دی نیشن