بچوں پر تشدد کے خلاف عالمی دن پر تقریبات
لاہور (لیڈی رپورٹر) چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو صبا صادق نے کہاہے کہ بچوںپرتشددکی روک تھام کیلئے مو¿ثرقانون سازی کی جارہی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے بچوں پر تشدد کے خلاف عالمی دن کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پرڈائریکٹر جنرل چائلڈ پروٹیکشن بیورو فاطمہ شیخ بھی موجودتھیں۔ دریں اثناءمنہاج القرآن ویمن لیگ کی مرکزی صدر فرح ناز نے کہا ہے پاکستان میں بچوں پر جنسی تشدد روکنے کیلئے قانون سازی کی جائے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے تقریب ”بچوں کا استحصال ایک معاشرتی المیہ“ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر گلشن ارشاد، عائشہ مبشر، کلثوم جاوید، عطیہ بنین، ملکہ صبائ، ڈاکٹر نوشابہ و دیگر بھی موجود تھیں۔