آرمی چیف کا موقف قومی امنگوں کا ترجمان ہے : علماء
لاہور (خصوصی نامہ نگار) مسئلہ کشمیر پر آرمی چیف کا موقف قومی امنگوں کی ترجمانی ہے۔ ان خیالات کا اظہار جے یو پی کے مرکزی صدر پیر اعجاز ہاشمی ،جمعیت علماءپاکستان پنجاب کے صدر علامہ قاری محمد زوار بہادر اور چیئرمین سنی اتحاد کونسل صاحبزادہ حامد رضا، تنظیم اتحاد امت کے ضیاءالحق نقشبندی عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے رہنما و¿ ں مولانا عزیزالرحمن ثانی، قاری علیم شاکر، محبوب الحسن،مولانا عبدالنعیم نے الگ ا لگ خیر مقدم کرتے ہوئے کیا۔ جمعیت علماءپاکستان (نورانی) و ملی یکجہتی کونسل کے صدر ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیرمحمد زبیر نے وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف اور اسلامی ملکوں کے سفراءکے نام ایک خط ارسال کیا کہ برما میں روہنگیاں کے مسلمانوں اور غزہ میں فلسطینی مسلمانوںکا قتل عام روکنے کےلئے بین الاقوامی سطح پر اپنا اثرو رسوخ استعمال کریں۔ جمعیت علماءپاکستان پنجاب کے صدر علامہ قاری محمد زوار بہادر نے کہا کہ اُمت مسلمہ کے حکمران بے حس اور بے غیر ت بن کر میانمار(برما)کے مسلمانوں کے قتل عام کا تماشہ دیکھ رہے ہیں معصوم بچوں، عورتوں اور بے گناہ عوام کے بدترین قتل عام پر مجرمانہ غفلت اورسفاکی کے مرتکب ہو رہے ہیں۔