طلبہ وطالبات کا دورہ پنجاب اسمبلی
لاہور (خصوصی نامہ نگار)سینئر سیکرٹری پنجاب اسمبلی رائے ممتاز حسین بابر نے پنجاب اسمبلی میں مطالعاتی دورہ پر آئے ایک مقامی کالج کے طلبہ اور طالبات کے وفد سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ طلبہ اثاثہ ہیں ، انہوں نے وفد کو قانون سازی سے متعلق آگاہ کیا اور اسمبلی کا دورہ کرایا۔