حکمران عوام کے حال پر رحم کریں :جمشید اقبال چیمہ
لاہور( پ ر) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما جمشید اقبال چیمہ نے کہا کہ حکمرانوں نے راولپنڈی ،اسلام آباد میٹرو بس سروس کا افتتاح کر کے سبسڈی کی مد میں اپنی آمدنی کا ایک او رکھاتہ کھول لیا ، لاہور میٹرو بس سے سفر کرنے والے مسافروں کے نام پر دو سالوں میں سبسڈی کی مد میں پنجاب کے خزانے سے ساڑھے تین ارب روپے کی ادائیگی کی گئی انہوں نے کہا کہ پنجاب سمیت پورے پاکستان میں کروڑوں کی تعداد میں عوام کو دو وقت کی روٹی میسر نہیں لیکن حکمران اپنی ذاتی انا اور تسکین کے لئے اربوں روپے سے پل کھڑے کر کے ان پر بسیں دوڑا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکمران عوام کے حال پر رحم کریں اور انہیں ریلیف دینے کے لئے اقدامات کریں ۔