• news

تنخواہوں میں اضافے کے حوالے سے ابہام3 برس قبل دیا گیا ایڈہاک ریلیف واضح نہیں

لاہور (سپیشل رپورٹر) وفاقی حکومت سے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں ساڑھے سات فیصد اضافہ کا اعلان پر ابہام پید اہو گیا رات گئے تک واضح نہیں کیا گیا کہ جو دو ایڈہاک ریلیف جو 2011ء اور 2012ءمیں سرکاری ملازمین کو دئیے گئے تھے اس کو تنخواہوں میں شامل کرکے پے سکیل کو ریوائز کرنے کے بعد ساڑھے سات فیصد اضافہ دیا جائے گا۔ 2011ءمیں سرکاری ملازمین کو تقریبا 15 فیصد اضافہ دیا گیا تھا ۔ جبکہ 2012 میں تنخواہوں میں دس فیصد اضافہ کیا گیا تھا اگر اس اضافہ کو بنیادی تنخواہ میں شامل کر کے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں ساڑھے سات فیصد اضافہ کیا گیا تو یہ اضافہ تقریبا موجود ہ تنخواہ کا 11 سے 12 فیصد بنے گا رات گئے وزارت خزانہ کے حکام کے مطابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے موجودہ تنخواہ پر یہ اضافہ دیا ہے تاہم بعض ذرائع دعوی کر رہے ہیں کہ یہ اضافہ سکیل ریوائیز ہونے کے بعد دیا جائے گا۔ موجودہ تنخواہ کے مطابق جو ساڑھے سات فیصد اضافہ ہے وہ اسطرح ہو گا گریڈ 1 کا کم سے کم اضافہ 360 روپے جبکہ زیادہ سے زیادہ اضافہ 697 روپے ہو گا۔ اسی طرح گریڈ 2 کا کم سے کم اضافہ 367 روپے جبکہ زیادہ سے زیادہ اضافہ 750 روپے ہو گا۔ گریڈ 3 کا کم سے کم اضافہ 378 روپے جبکہ زیادہ سے زیادہ اضافہ 828 روپے ہو گا۔ گریڈ 4 کا کم سے کم اضافہ 390 روپے جبکہ زیادہ سے زیادہ اضافہ 906 روپے ہو گا۔ سکیل 5 کا کم سے کم اضافہ 405 روپے جبکہ زیادہ سے زیادہ اضافہ 990 روپے ہو گا۔ سکیل 6 کا کم سے کم اضافہ 420 روپے جبکہ زیادہ سے زیادہ اضافہ 1072 روپے ہوگا۔ سکیل 7 کا کم سے کم اضافہ 435 روپے جبکہ زیادہ سے زیادہ اضافہ 1135 روپے ہو گا۔ سکیل 8 کا کم سے کم اضافہ 450 روپے جبکہ زیادہ سے زیادہ اضافہ 1267 روپے ہو گا۔ سکیل 9 کا کم سے کم اضافہ 465 روپے جبکہ زیادہ سے زیادہ اضافہ 1320 روپے ہوگا۔ سکیل 10 کا کم سے کم اضافہ 480 روپے جبکہ زیادہ سے زیادہ اضافہ 1425 روپے ہو گا۔ سکیل 11 کا کم سے کم اضافہ 495 روپے جبکہ زیادہ سے زیادہ اضافہ 1530 روپے ہو گا۔ سکیل 12 کا کم سے کم اضافہ 525 روپے جبکہ زیادہ سے زیادہ اضافہ 1650 روپے ہو گا۔ سکیل 13 کا کم سے کم اضافہ 562 روپے جبکہ زیادہ سے زیادہ اضافہ 1800 روپے ہو گا۔ سکیل 14 کا کم سے کم اضافہ 600 روپے جبکہ زیادہ سے زیادہ اضافہ 1897 روپے ہو گا۔ سکیل 15 کا کم سے کم اضافہ 637 روپے جبکہ زیادہ سے زیادہ اضافہ 2212 روپے ہو گا۔ سکیل 16 کا کم سے کم اضافہ 750 روپے جبکہ زیادہ سے زیادہ اضافہ 2550 روپے ہو گا ۔ سکیل 17 کا کم سے کم اضافہ 1200 روپے جبکہ زیادہ سے زیادہ اضافہ 3000 روپے ہو گا۔ گریڈ 18 کا کم سے کم اضافہ 1500 روپے جبکہ زیادہ سے زیادہ اضافہ 3750روپے ہو گا۔ گریڈ 19 کا کم سے کم اضافہ 2350 روپے جبکہ زیادہ سے زیادہ اضافہ 4750 روپے ہوگا گریڈ 20 کا کم سے کم اضافہ 2700 روپے جبکہ زیادہ سے زیادہ اضافہ 5167 روپے ہو گا۔ گریڈ 21 کا کم سے کم اضافہ 3000 جبکہ زیادہ سے زیادہ اضافہ 5730 روپے ہوگا۔ گریڈ 22 کا کم سے کم اضافہ 3225 روپے جبکہ زیادہ سے زیادہ اضافہ 6427 روپے ہوگا۔
ایڈہاک ریلیف واضح نہیں

ای پیپر-دی نیشن