• news

وزیر اعظم کا ہیپاٹائٹس کیسز میں اضافے پر اظہا ر بر ہمی ،رپورٹ طلب کرلی

اسلام آباد (آن لائن)وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے ملک میں بڑھتے ہوئے ہیپاٹائٹس کیسز کا نوٹس لے لیا ہے اور چاروں صوبائی محکمہ صحت کو تدارک کیلئے فوری اقدامات کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔تفصیلات کے مطابق جمعہ کے روز وزیر اعظم نے ہیپاٹائٹس کیسز کے بڑھتے ہوئے کیسز پر تشویش کا اظہار کیا ہے اور محکمہ صحت کے حکام پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔وزیر اعظم نے چاروں صوبائی محکمہ صحت کو خطوط ارسال کئے ہیںجس میںہیپاٹائٹس کے کیسز میں اضافہ پر رپورٹ طلب کی ہے اورہدایت کی ہے کہ ہیپاٹائٹس کے تدارک کے لئے فوری طور پر اقدامات کئے جائیں اوران اقدامات کی صورت میں نتائج کے حوالے سے رپورٹس بھی بھجوائی جائیں۔واضح رہے کہ وزارت صحت نے ایک رپورٹ جاری کی ہے جس میں ملک بھر میں رواں ماہ 3200 کیسز رپورٹ کئے گئے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن