• news

پی کے 95 میں ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری‘پولنگ 12جولائی کو ہوگی

اسلام آباد (آئی این پی) الیکشن کمشن نے خیبرپی کے کے حلقہ پی کے 95 پر ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری کردیا‘ ضمنی انتخاب کے لئے پولنگ 12جولائی کو ہوگی۔ جمعہ کو الیکشن کمشن کی طرف سے جاری شیڈول کے مطابق ضمنی انتخابات کے لئے کاغذات نامزدگی 15اور 16جون کو جمع کرائے جاسکتے ہین امیدواروں کی حتمی فہرست 26جون کو جاری ہوگی ۔پی کے 95 ضمنی انتخاب کے لئے پولنگ 12جولائی کو ہوگی۔ واضح رہے کہ پی کے 95 کا گزشتہ ضمنی انتخاب خواتین کے ووٹ نہ ڈالنے پر کالعدم قرار دیا گیا تھا پی کے 95 پر جماعت اسلامی کے اعزاز الملک افکاری کامیاب ہوئے تھے۔

ای پیپر-دی نیشن