• news

سینیٹ کی خالی نشست: شیری رحمن نے کاغذات نامزدگی جمع کرا دئیے بلامقابلہ منتخب ہونے کا امکان

کراچی (وقائع نگار) پاکستان پیپلز پارٹی کی نائب صدر شیری رحمان نے سندھ میں سینیٹ کی عبدالطیف انصاری کے استعفیٰ کے بعد خالی ہونیوالی جنرل نشست کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرادئیے ہیں۔ انکے مدمقابل کسی امیدوار نے کاغذات جمع نہیں کرائے ۔ شیری رحمان کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال آج ہفتہ کو صوبائی الیکشن کمیشن کے دفتر میں ہو گی۔ امکان ہے کہ وہ اس نشست پر بلا مقابلہ منتخب ہوجائیں گی۔

ای پیپر-دی نیشن