گوادر انٹرنیشنل ائر پورٹ منصوبہ کیلئے 3 ارب روپے رکھے گئے ہیں
اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) شعبہ ہوا بازی کیلئے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام میں پانچ عدد جاری اور ایک نئے منصوبے کیلئے کل 3 ارب 90 کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں ۔ جاری منصوبوں میں گوادر انٹرنیشنل ائرپورٹ کا منصوبہ شامل ہے جس کیلئے 3 ارب روپے رکھے گئے ہیں جبکہ اسلام آباد میں ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس کیلئے بیرکس کی تعمیرکا ایک نیا منصوبہ بھی شامل کیا گیا ہے۔