موسمی تغیرات ڈویژن کے ایک جاری اور دو نئے منصوبوں کیلئے 3 کروڑ 97 لاکھ روپے تجویز
اسلام آباد (اے پی پی) بجٹ2015-16 ء کے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام کے تحت حکومت نے موسمی تغیرات ڈویژن کے ایک جاری اور دو نئے منصوبوں کیلئے 3کروڑ97 لاکھ 52 ہزار روپے مختص کئے ہیں۔ پی ایس ڈی پی کے جاری اعدادوشمار کے مطابق ایک جاری منصوبہ موسمی تغیرات سے متعلق جیومیٹرک سنٹرکے قیام اور پائیدار ترقی2012-15ء کا ہے جس کیلئے 85 لاکھ 96 ہزار روپے مختص کئے گئے ہیں جبکہ دو نئے منصوبوں میں پاکستان میں بنجر زمینوں کے پائیدار انتظام اورماحول کو کاربن سے پاک کرنے کے منصوبے شامل ہیں جن کیلئے 3کروڑ 11 لاکھ56 ہزار روپے مختص کئے گئے ہیں۔