• news

طاغوتی قوتیں مسلمانوں پر ظلم و ستم کے پہاڑ توڑ رہی ہیں: سراج الحق

منڈی بہائوالدین + پھالیہ (نامہ نگاران) جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے کہا کہ سرائے عالمگیر کے راستے ایک بڑی ریلی کی قیادت کرتے ہوئے منڈی میں آئے۔ سراج الحق نے کہا کہ دنیا بھر کے مسلمانوں پر طاغوتی طاقتیں ظلم و ستم کے پہاڑ توڑ رہی ہیں، مسلمانوں کا قتل عام کرکے انہیں سمندروں میں ڈال دیا گیا۔ اس دوران اقوام متحدہ اور او آئی سی کا کردار ختم ہوکر رہ گیا ہے۔ مسلمان سوال کرتے ہیں کہ اقوام متحدہ اور او آئی سی کیا کردار ادا کررہی ہے۔ وہ کدھر ہیں۔ ہم اقتدار میں آکر مسلمانوں کو متحد کریں گے تاکہ مسلمانوں کو اغیار سے تحفظ دیا جائے۔ منڈی بہائوالدین میں ریاض فاروق ساہی کے نام سے ہم نے باکردار اور بہادر انسان آپ کے سامنے پیش کیا جس کے کردار پر کوئی بھی انگلی نہیں اٹھا سکتا۔ ہم اقتدار میں آکر ان چور لٹیروں ڈاکوئوں سے عوام کو نجات دلائیں گے اور آپ کے شہر میں اپنی روایات کو برقرار رکھتے ہوئے ویلفیئر کا کام اور تیز کردیں گے تاکہ اقتدار نچلی سطح تک پہنچے۔

ای پیپر-دی نیشن