سابق چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ افتخار حسین چودھری برطانیہ میں انتقال کر گئے
لاہور + دینہ (وقائع نگار خصوصی+ نامہ نگار) تحصیل دینہ سے تعلق رکھنے والے معروف قانون دان اور سابق چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ افتخار حسین چودھری برطانیہ میں انتقال کر گئے۔ انکا جسد خاکی اگلے چند روز میں پاکستان لایا جائیگا۔ مرحوم افتخار حسین چودھری سابق گورنر چودھری الطاف حسین مرحوم، سابق تحصیل ناظم دینہ چودھری جاوید مرحوم اور چودھری نسیم کے بھی بھائی تھے جبکہ سابق ضلع ناظم چودھری فرخ الطاف اور چودھری فواد حسین ایڈووکیٹ کے چچا تھے۔ انکو 1994ء میں ایڈیشنل جبکہ اگلے اگلے ہی سال لاہور ہائیکورٹ کا مستقل جج تعینات کیا گیا۔ وہ 31 دسمبر 2007ء کو اپنے عہدے سے ریٹائر ہوئے۔