کامونکے: ناجائز مراسم سے روکنے پر بیوی کو پھندا دیکر قتل کردیا
کامونکے (نامہ نگار) ناجائز مراسم سے منع کرنے پر خاوند نے بیوی کے گلے میں پھندا ڈال کر موت کے گھاٹ اتار دیا۔ محلہ رضا آباد کے محمداعجاز رحمانی نے مبینہ طور پر بسلسلہ روز گار بیرون ملک مقیم اپنے بھائی کی اہلیہ سے ناجائز مراسم استوار کررکھے تھے جن کا عقدہ کھلنے پر اسکی اہلیہ رقیہ بی بی نے شدید جھگڑا کیا جس پر مشتعل ہوکراعجاز نے اسے گلے میں پھندا دیکر ابدی نیند سلا دیا۔ پولیس کی تحویل میں ملزم اعجاز نے اعتراف جرم کرلیا۔ پولیس نے مقتولہ کی نعش پوسٹمارٹم کیلئے مقامی ہسپتال پہنچا دی ہے۔