10522 ملین ہدف تھا، 10687 ملین روپے قرضے دیئے، چیف ایگزیکٹو آفیسر پنجاب کوآپریٹو بینک
لاہور (پ ر) پنجاب پروانشل کوآپریٹو بینک لمیٹڈ نے 2014-15ء کیلئے قرضہ جات کا 10522 ملین روپے کا ہدف مقرر کیا تھا اور 22 مئی تک 102 فیصد کے حساب سے 10687 ملین روپے کے قرضے جاری کئے یہ بات صدر؍ چیف ایگزیکٹو آفیسر محمد ایوب نے اجلاس سے خطاب کے دوران بتائی اجلاس میں فصل خریف 2015ء کیلئے قرضہ جات کے اجراء فصل ربیع 2014-15ء غیر فعال قرضہ جات کی وصولی ڈیپازٹس اور مختلف سکیموں کے ذریعے قرضہ جات کے اجراء کا جائزہ لیا گیا محمد ایوب نے کہا کہ پنجاب پروانشل کوآپریٹو بینک کی تنظیم نو کا کام تیزی سے جاری ہے جلد ہی برانچوں میں اے ٹی ایم سروس فراہم کر دی جائے گی۔