حکومت قانون تحفظ ناموس رسالت کو چھیڑنے سے با ز رہے : عالمی مجلس ختم نبوت
لاہور(خصوصی نامہ نگار)عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت لاہور کے رہنما و¿ں مولانا قاری جمیل الرحمن اختر ،مولانا محبوب الحسن ، قاری علیم الدین شاکر مولانا احمدعلی ،مولانا عبدالنعیم ،قاری ظہورالحق و دیگر نے خطبات جمعہ میں قانون تحفظ ناموس رسالت کے عنوان اور ایکٹ کے خلاف ہونے والی سازشوں کو بے نقاب کرتے ہوئے سخت حتجاج کیا اورمذمتی قراردادیں بھی منظور کروائیں اور حکومت کوخبردار کیا کہ حکومت اس مقدس قانون کو چھیڑنے اور ترمیم کرنے سے باز رہے ۔ 295-C ناموس رسالت ایکٹ کے خلاف کوئی سازش کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔انہوں نے میانمار میں مسلمانوں کے قتل عام پر بھی شدید احتجاج کیا ۔