• news

” بجٹ مایوس کن رہا ، عوام دوست اور متوازن ہے “ خواتین

لاہور( لیڈی رپورٹر) وفاقی بجٹ 2015-16 غریب کش ، مایوس کن اور اعداد و شمار کا گورکھ دھندہ ہے ۔ بہترین ، عوام دوست اور متوازن بجٹ ہے ان خیالات کا اظہار مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی خواتین نے ملے جلے رد عمل میں دیا ۔ تحریک انصاف کے ارکان پنجاب اسمبلی ڈاکٹر نوشین حامد اور سعد یہ سہیل ،ق لیگ پنجاب کی صدر خدیجہ فاروقی اور ماجدہ زیدی نے کہا ہ بجٹ قطعاً عوام دوست نہیں ۔ تعلیم اور صحت کیلئے مختص بجٹ قومی ضروریات کیلئے ناکافی ہے ۔ نئے ٹیکسوں کی بھرمار سے غریب کا جینا حرام کر دیا گیا ۔ بیوروکریسی کی تنخواہوں میں دوگنا اور باقی سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں صرف ساڑھے 7 فیصد اضافہ قابل تحسین نہیں ۔ مسلم لیگ ن ڈاکٹر عالیہ آفتاب اور عظمیٰ بخاری نے کہا کہ موجودہ حالات میں بہترین بجٹ ہے ۔ پنشن اور تنخواہوں میں اضافہ خوش آئند ہے بجلی کے منصوبوں کیلئے رقم مختص کرکے خوش آئند ہے میٹرو بس اور صاف پانی کیلئے فنڈز مختص کرکے عوام دوستی کا ثبوت دیا گیا ۔ انٹرنشپ پروگرام سے نوجوانوں کو روزگار ملے گا ۔ انڈسٹریل مشینری اور کاشتکاروں کیلئے زرعی ٹیکس میں کمی خوش آئند ہے ورکنگ خواتین سدرہ سعید اور نبیلہ شاہین نے کہا تنخواہوں میں اضافہ اونٹ کے منہ میں زیرہ کے مترادف ہے ۔ جس سے مہنگائی کا مقابلہ ممکن نہیں ۔ گھریلو خواتین شازیہ اور مصباح نے کہا پہلے ہی مہنگائی نے عوام کا جینا حرام کر رکھا ہے اگر بجٹ پر عملدرآمد ہوگیا تو غریبوں کا تو بھرکس ہی نکل جائے گا ۔

ای پیپر-دی نیشن