پنجاب یونیورسٹی کے زیر اہتمام ماحولیات کے عالمی دن پر حمید نظامی ہال میں سیمینار
لاہور( خصوصی رپورٹر) پنجاب یونیورسٹی ادارہ علوم ابلاغیات نے ماحولیات کے عالمی دن کو منانے کے لیے پاکستا ن کے سب سے بڑے مسئلے ، پانی کی قلت کے موضوع پر حمید نظامی ہال میں سیمینار کا انعقاد کیا اس سیمینار میں پاکستان کی آئندہ آنے والی نسلوں کو صاف پانی کی فراہمی اور موسمی تبدیلیوں کی وجہ سے پیدا ہونے والی قلت کو زیر بحث لایا گیا ۔ اس موقع پر ہارون گل ، پروفیسر محمد ثناءاللہ اور ڈاکٹر افتخار نے پانی کے سنگین بحران پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ کالج آف ارتھ اینڈ انوار منٹل سائنسز کے سینئر پروفیسر ڈاکٹر افتخار نے پاکستان میں پانی کے ذخائر کی کمی اور اس کی فوری ضرورت کے موضوع پر روشنی ڈالی ۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر اس مسئلے پر پچھلے 34 سالوں سے پاکستان میں کوئی خاطر خواہ توجہ نہیں دی گئی ۔