میانمار میں مسلمانوں کی نسل کشی پر انسانی حقوق کی عالمی تنظیمیں خاموش کیوں ہیں : عبد الخبیر آزاد
لاہور( خصوصی نامہ نگار) تاریخی عالمگیری بادشاہی مسجد کے خطیب مولانا سید عبد الخبیر آزاد میانمار کے مسلمانوں کے قتل عام اور وحشیانہ مظالم پر انکی نسل کشی کیخلاف شدید احتجاج کیا اور کہا کہ میانمار کے مسلمانوں پر مظالم پر عالمی اداروں اور انسانی حقوق کی نام نہاد تنظیموں کی خاموشی انتہائی مجرمانہ فعل ہے۔ خاتم النبین کا فرمان علی شان جس کا مفہوم یہ ہے کہ پوری دنیا کے مسلمان ایک جسم کی مانند ہیں جس طرح جسم کے کسی ایک حصے کو تکلیف پہنچے تو اسکی شدت پورا جسم محسوس کرتا ہے اسی طرح دنیا کے کسی بھی کونے میں بسنے والے مظلوم مسلمانوں کی تکلیف سب مسلمانوں کی تکلیف ہونی چاہیے ۔
وفاقی بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں
میں ساڑھے سات فیصداضافے کو مسترد کرتے ہیں : شعیب انور چوہدری
لاہور( پ ر) پنجاب پیرا میڈیکس الائنس کے ترجمان / ڈویژنل آرگنائزر شعیب انور چوہدری نے وفاقی بجٹ کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 7.5% اضافے کو مسترد کرتے ہیں ۔ یہ اضافہ سرکاری ملازمین کے ساتھ مذاق ہے اور ان کے منہ پر طمانچہ ہے ہم پی پی وے پنجاب کی طرف سے اس عوام دشمن بجٹ کو مسترد کرتے ہیں ۔