• news

خودکش حملہ ناکام : آر پی او ہاﺅس سرگودھا کے قریب جیکٹ پھٹنے سے دو دہشت گرد ہلاک

سرگودھا (نامہ نگار+بی بی سی ) سرگودہا میں خودکش حملے کی کوشش ناکام ہوگئی۔ آر پی او ہاﺅس سے چند قدم کے فاصلے پر خیام چوک میں بارودی مواد پھٹنے سے دو دہشت گرد ہلاک 2 افراد زخمی ہوگئے۔ پولےس کے مطابق دونوں افراد بارود کا غلط استعمال کرنا چاہتے تھے۔ بارودی مواد پھٹنے سے زوردار دھماکہ ہوا اور جائے وقوعہ پر سےنکڑوں لوگ جمع ہو گئے۔ عوام نے ایک مشکوک شخص کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا۔ دھماکے کی اطلاع ملتے ہی قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کردی۔ تفصیلات کے مطابق ہفتہ کے روز دن ساڑھے 11 بجے خیام چوک اوور ہیڈ برج کے قریب زوردار دھماکہ ہوا۔ موقع پر ہلاک ہونیوالے اےک دہشت گرد کی ٹانگ اور اےک بازو اُڑ کر دور جا گرا۔ عےنی شاہدےن کے مطابق دونوں دہشت گر آپس مےں لڑ پڑے اور گتھم گتھا ہو گئے تھے جس کے بعد اچانک دھماکہ ہو گےا جبکہ اےک عےنی شاہد کے مطابق اےک شخص سفےد رنگ کی گاڑی مےں آےا اور وہاں ورکشاپ پر پہلے سے موجود استقلال آباد کے غلام رسول سے بات چےت کرنے لگا۔ اسی دوران دونوں کی تکرار ہو گئی اور دھماکہ ہو گےا۔ کار مےں آنیوالے شخص کا نام سلطان تھا جبکہ اسکی عمر 35 سال کے قرےب بتائی جاتی ہے جبکہ ہلاک ہونیوالے دوسرے شخص کا نام غلام رسول ہے اور وہ استقلال آباد کا رہائشی تھا اور اس کی عمر 50 سال کے قرےب تھی۔ بعض عےنی شاہدےن کے مطابق مرنے والوں میں ایک خود کش حملہ آور جبکہ ایک راہگیر تھا۔ڈی سی او اور ڈی پی او سرگودھا کے مطابق یہ دونوں افراد بارودی مواد کو غلط طریقہ سے استعمال کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔ بارودی مواد پھٹنے کی وجہ سے یہ واقعہ پیش آیا جبکہ عینی شاہدین کے مطابق سلطان غلام رسول سے بات کر رہا تھا کہ غلام رسول کو خودکش جیکٹ نظر آگئی جس پر سلطان نے گھبرا کر خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔ دونوں نعشوں کو پوسٹ مارٹم کیلئے ڈی ایچ کیو ہسپتال سرگودھا پہنچادیا گیا ہے سرگودھا پولیس نے 7 سے 8 افراد کو پوچھ گچھ کیلئے حراست میں لے لیا ہے۔ پولیس بعض افراد کو حراست میں لیکر سرعام تشدد کرتی ہوئی نامعلوم جگہ پر لے گئی ہے۔ واقعہ کے فورا بعد ڈی سی او آفس اور ڈی سی او ہاﺅس کے حفاظتی اقدامات سخت کردیئے گئے ہیں۔ دوسری جانب تخریب کاری کے ممکنہ خدشات کے پیش نظر سرگودھا کے 14نادرا دفاتر کےلئے پولیس سکیورٹی مانگ لی گئی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن