سری لنکا کیخلاف ٹیسٹ سیریز،قومی ٹیم کا کیمپ کل صبح تک جاری رہے گا
لاہور(نمائندہ سپورٹس) سری لنکا کیخلاف ٹیسٹ سیریز کی تیاری کیلئے قومی ٹیم کا تربیتی کیمپ جاری ہے ۔ہیڈ کوچ وقاریونس کی غیر موجودگی میں کھلاڑیوں نے فزیکل ٹریننگ کے سا تھ ساتھ بیٹنگ،بائولنگ اور فیلڈنگ پر خاص توجہ دی ،قومی ٹیم کل شب کولمبو روانہ ہو گی ۔ دن کے پہلے سیشن میں کرکٹرز نے فزیکل فٹنس پرزوردیا، شام کودوسرے سیشن میں نیٹ پریکٹس کی،جس میں بائولنگ اوربیٹنگ کی خا میوں کودورکرنے کیساتھ ساتھ فیلڈنگ پربھی توجہ دی گئی۔ کراچی سے تعلق رکھنے والے کھلاڑی (آج)اتوار کو لاہور میں رپورٹ کریں گئے جبکہ غیررسمی کیمپ کل صبح تک جاری رہے گا