• news

گلوکارہ رابی پیرزادہ کراٹے کی تربیت حاصل کرنے کیلئے جاپان جائینگی

لاہور (کلچرل رپورٹر) گلوکارہ رابی پیرزادہ اپنی ڈرامہ سیریل ’’ قصہ کرسی کا ‘‘ کی تمام ریکارڈنگ مکمل کرنے کے بعد کراٹے کی مزید تربیت حاصل کرنے کے لئے جاپان جائیں گی ۔ ان کا کہنا تھا کہ آج کے دور میں ہر لڑکی کو اپنے سیلف ڈیفنس کے لئے کراٹے سیکھنا ضروری ہے اور اس کی باقاعدہ تربیت سکولوں سے ہی شروع کر دینی چاہئے تاکہ جب کوئی لڑکی اپنی تعلیم مکمل کر کے کالج ، یونیورسٹی سے باہر نکلے تو وہ ایک بہترین کراٹے کی کھلاڑی بھی ہو ۔

ای پیپر-دی نیشن