• news

بحریہ ٹاؤن کے زیراہتمام عالمی یوم ماحولیات پر منی میراتھان ریس کا انعقاد

راولپنڈی (پ ر) بحریہ ٹاؤن انوائرمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے زیراہتمام ’’منی میراتھان ریس‘‘ کا انعقاد کیا گیا۔ اقوام متحدہ کے ورلڈ انوائرمنٹ ڈے کے موقع منعقد کی جانے والی اس منی میراتھان ریس کا مقصد عوام میں ماحول کی حفاظت کی اہمیت کا شعور اجاگر کرنا ہے۔ بحریہ ٹاؤن منی میراتھان ریس کی تمام کیٹگریز میں عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ ایک کلومیٹر لمبی اس میراتھان ریس کو سول سوسائٹی اور میڈیا نے بھی زبردست پذیرائی بخشی۔ بحریہ ٹاؤن کے وائس چیف ایگزیکٹو کموڈور (ریٹائرڈ) محمد الیاس نے جیتنے والوں میں میڈلز تقسیم کئے۔

ای پیپر-دی نیشن