وزیراعظم آزاد کشمیر چودھری عبدالمجید باتھ روم میں گر کر زخمی
مظفر آباد (آئی این پی) وزیر اعظم آزاد کشمیر چودھری عبدالمجید باتھ روم میں گر کر زخمی ہو گئے۔چوہدری عبدالمجید نے اخبار نویسوں کو بتایا کہ آپ لوگ حیرت سے مجھ سے کیوں پوچھ رہے ہیں کہ میں کالا چشمہ لگا کر کیوں آیا ہوں، تو لہٰذا میں آپ سے کوئی بات چھپانا نہیں چاہتا، دو روز قبل باتھ روز میں گر گیا تھا جس کی وجہ سے میرے چہرے پر معمولی زخم آئے جنہیں چھپانے کیلئے میں نے کالا چشمہ پہن رکھا تھا۔