پاکستان عوامی تحریک کی منڈی بہاؤالدین سے پھالیہ تک ریلی، جلسہ
منڈی بہاؤ الدین (نامہ نگار) پاکستان عوامی تحریک کے زیراہتمام این اے 108 میں پھالیہ سے منڈی بہاؤ الدین تک انتخابی ریلی نکالی گئی۔ عوامی تحریک کے مرکزی امیدوار چودھری اعظم گجر کی انتخابی مہم کے حوالے سے نکالی گئی۔ریلی کی قیادت عوامی تحریک کے مرکزی صدر رحیق احمد عباسی نے کی۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹائون کی جے آئی ٹی رپورٹ کو مسترد کرتے ہیں، شہداء کے خون کا بدلہ لینگے، حکمران لوٹ کھسوٹ فوری بند کردیں۔
جبکہ این اے 108 میں پی اے ٹی کے امیدوار چودھری اعظم گجر، پنجاب کے صدر بشارت جسپال، وسیم ہمایوں، ساجد گوندل ایڈووکیٹ، راجہ ندیم، عائشہ شبیر، عمران علی ایڈووکیٹ و دیگر شریک تھے۔ پھالیہ سے منڈی بہاؤالدین پہنچ کر ریلی نے بڑے انتخابی جلسے کی شکل اختیار کرلی۔ شرکاء ریلی سے خطاب کرتے ہوئے عوامی تحریک کے صدر ڈاکٹر رحیق احمد عباس نے کہا کہ این اے 108 میں پی اے ٹی کے امیدوار چودھری اعظم گجر شہیدوں اور غریبوں کے نمائندہ ہیں۔ پاکستان عوامی تحریک کی سیاسی جدوجہد ملک میں حقیقی تبدیلی کی بنیاد ثابت ہو گی۔ مسلم لیگ ن قاتل لیگ ہے۔ جے آئی ٹی کی رپورٹ کو مسترد کر چکے ہیں۔ شہدا کے خون کا بدلہ لیں گے عوام کی طاقت سے قاتل حکمرانوں کو اقتدار سے اٹھا باہر پھینکے گے۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی اور صوبائی حکومت لوٹ کھسوٹ بند کرے کیونکہ وہ عوام کو ایسے اندھیروں میں لے کر جا رہی ہیں جہاں سے نکلنا مشکل ہو گا۔ وفاقی اور صوبائی حکومت عوام کو ریلیف دینے میں بری طرح ناکام ہو چکی ہے۔