بھارت کو افغانستان سے نکال کر ہی پاکستان میں امن ہو سکتا ہے: حافظ سعید
سیالکوٹ + جلالپور بھٹیاں (نامہ نگاران) امیر جماعۃ الدعوۃ حافظ سعید نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کے عوام نے پاکستان کا جھنڈا لہرا کر اپنا مؤقف پاکستان کی قیادت کو دیدیا اب ہر کشمیری پاکستان کی جا نب سے فیصلے کا منتظر ہے لہذا اب حکومت کی جا نب سے کسی قسم کی سستی و کاہلی نہیں ہونی چاہئے۔ انہوں نے کشمیری عوام کے فیصلے کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ آزادی بھی چاہتے ہیں اور پاکستان سے الحاق بھی۔ یہ اچھا موقع ہے کہ اس وقت پاکستان کی طرف سے درست جواب جانا چاہئے اور اس معاملے کو عالمی اداروں کے سامنے رکھا جا ئے اور کشمیری عوام کا فیصلہ پہنچایا جائے۔ انہوں نے کہا بھارت کو افغا نستان سے نکا لنے کے بعد ہی ملک پاکستان میں امن قا ئم ہو سکتا ہے، ملک میں جاری بم دھماکوں کے پیچھے خفیہ ہاتھ بھارت کے ہیں جس کے واضح ثبوت بھی مل چکے ہیں۔ اب حکومت کو اس پر سخت مؤ قف اختیار کر نے کی ضرورت ہے کیو نکہ ملکی قیادت اور فوج ایک ہی پیج پر کام کر رہے ہیں۔ اقتصادی راہداری پر بھارت کی مخا لفت کرنے کے حوا لے سے انہوں نے کہا کہ وہ پاکستان کی ترقی ہی نہیں بلکہ اس کا وجود بھی پسند نہیں کرتا اس لئے وہ اس منصوبہ کو برداشت نہیں کر رہا۔دریں اثناء جلالپور بھٹیاں میں تحفظ حرمین شریفین کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے حافظ سعید نے کہا کہ اللہ کے دشمن مسلمانوں کے اتحاد اتفاق اور جہاد کو برداشت نہیں کررہے، یہ مسلمانوں کو گروہوں، فرقوں اور برادریوں میں تقسیم کرکے آپس میں لڑنا چاہتے ہیں،کراچی سمیت ملک کے دیگر علاقوں میں قتل وغارت کفر کی سازشوں کا نتیجہ ہے۔ سعودی عرب میں مسلمانوں کے دو حرم ہیں، حرم کعبہ اور حرم نبوی ﷺ ۔ حافظ محمد سعید نے بتایاکہ پاکستان کو اللہ تعالیٰ نے ایک عظیم ملک بنایا ہے پاکستان نے افغانستان میں دنیا کی سپر پاور روس کو عبرتناک شکست دی۔ امریکہ سعودی عرب کا دوست بنا ہوا تھا لیکن یمن جنگ میں اس کا بھیانک چہرہ سامنے آگیا ہے۔ انہوں نے کہا ہماری جنگ امریکہ سے ہے ہم انشاء اللہ اسلامی ممالک کی جان اس امریکہ سے چھڑائیں گے۔