• news

نوازشریف بلوچستان حکومت کے باہمی تنازعات دور کرانے کے لئے سرگرم

اسلام آباد (شفقت علی/ دی نیشن رپورٹ) سرکاری ذرائع کے مطابق وزیراعظم محمد نواز شریف ذاتی طور پر بلوچستان حکومت کے مختلف اتحادیوں سے رابطوں میں ہیںجس کا مقصد اتحادیوں کے درمیان اختلافات دور کرانا ہے تاکہ وزیراعلیٰ ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کم از کم اپنی ڈھائی سالہ مدت پوری کرسکیں۔ نوازشریف کے ایک قریبی ساتھی نے دی نیشن کو بتایا کہ اختلافات بہت زیادہ سنگین ہیں مگر وزیراعظم نواز شریف اتحادیوں سے یہ کہہ رہے ہیں کہ انہیں ممکنہ تبدیلی کے لئے آئندہ 6 ماہ مزید انتظار کرنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ معاملات قابو سے باہر ہونے سے قبل بلوچستان اسمبلی میں مسلم لیگ ن کے ارکان اسمبلی اور دیگر ارکان معاملات میں وزیراعظم کی مداخلت چاہتے ہیں۔ معاہدے کی رو سے ڈاکٹر عبدالمالک ڈھائی سالہ مدت کے بعد مسلم لیگی امیدوار کے لئے عہدہ چھوڑینگے جو اپنے اتحادیوں کے ساتھ حکومت بنائینگے اور اپنی باری لیں گے۔ نیشنل پارٹی اقتدار چھوڑنے کے لئے تیار ہے مگر مسلم لیگ ن بظاہر اپنی باری کے لئے جلدی میں ہے۔

ای پیپر-دی نیشن