یروشلم میں پیدا ہونیوالے بچے کی جائے پیدائش اسرائیل نہ لکھی جائے: امریکی سپریم کورٹ
واشنگٹن (نمائندہ خصوصی) امریکی سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ امریکی پاسپورٹ میں جائے پیدائش اسرائیل نہیں یروشلم لکھنے کا کہا ہے۔ 3 کے مقابلے میں 6 ججوں نے رائے دی کہ کانگریس کی جانب سے مقبوضہ بیت المقدس میں پیدا ہونیوالے امریکی شہری کو اپنی پیدائش کو اسرائیل کے ساتھ منسلک کرنے کا قانون سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کی طویل عرصے سے جاری پریکٹس کی مخالفت ہے جس میں ایسی مثالوں میں صرف ’’یروشلم‘‘ پر اکتفا کیا جاتا ہے۔ امریکی شہری اپنی جائے پیدائش کسی بھی ملک سے ملا سکتے ہیں مگر متنازع معاملات میں اسے کسی شہر سے بھی منسلک کیا جا سکتا ہے۔