احمدی نژاد کے ساتھی اور سابق ایرانی نائب صدر حامد باگئیں گرفتار، عدالتی ترجمان کا الزامات بتانے سے گریز
دبئی (رائٹرز) ایرانی حکام نے احمدی نژاد دور کے سابق نائب صدر حامد باگئیں کو حراست میں لے لیا۔ ان پر لگائے گئے الزامات کو واضح نہیں کیا گیا۔ عدالتی ترجمان غلام حسین نے میڈیا کو بتایا عدالت نے ان کے خلاف الزامات کی چارج شیٹ تیار کی ہے اور پراسیکیوٹر نے انہیں انکوائری کیلئے آج طلب کرلیا ہے۔ ترجمان غلام حسین نے یہ بتانے سے گریز کیا کہ ان پر لگائے گئے الزامات کا تعلق بدعنوانی کے سکینڈل سے ہے یا نہیں تاہم ذرائع کے مطابق ان کیخلاف چارج شیٹ کا تعلق گھپلوں کے سکینڈل سے ہوسکتا ہے۔