• news

شہبازشریف کا تھیلیسمیا کے مرض میں مبتلا 6 سالہ بچی کا سرکاری خرچ پر علاج کرانے کا اعلان

لاہور (خصوصی رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے تھیلیسمیا کے مرض میں مبتلا دو بہن بھائیوں کی بیماری کے حوالے سے خبرکا نوٹس لیتے ہوئے کہا ہے کہ قابل علاج چھ سالہ بچی میرب چاند کاسرکاری اخراجات پر مفت علاج کرایا جائے گا۔ وزیراعلیٰ نے محکمہ صحت کو علاج معالجہ کے حوالے سے فوری طورپر ضروری اقدامات کرنے کی ہدایات جاری کیں۔دریں اثناء وزیراعلیٰ کی ہدایت پر محکمہ صحت نے تھیلیسمیا کے مرض میں مبتلا بچوں کے والدین سے رابطہ کیا ہے۔واضح رہے کہ میرب چاند کے والد چاند مسیح نے وزیراعلیٰ سے اپنی قابل علاج بچی کے علاج کی اپیل کی تھی۔

ای پیپر-دی نیشن