• news

قائم علی شاہ کی سیہون آمد، گرمی کے مارے زائرین مزار سے باہر، اندر اے سی چل گئے

سیہون شریف (نوائے وقت رپورٹ) سندھ کے شہر سیہون شریف میں دربار لعل شہباز قلندرؒ کے زائرین گرمی سے مر گئے جبکہ وزیراعلیٰ سائیں کیلئے اے سی لگ گئے۔ قائم علی شاہ گزشتہ روز لعل شہباز قلندر کے مزار پر حاضری کے لئے پہنچے۔ ان کی آمد سے پہلے زائرین کو مزار سے نکال دیا گیا اور اے سی چلا دیئے گئے۔ یاد رہے لعل شہباز قلندر کے عرس پر دو روز میں 21 زائرین گرمی سے جاں بحق ہوچکے۔ مزار کو آج دوپہر تک کیلئے صفائی کی خاطر بند کردیا گیا۔ دریں اثناء صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ نے کہا کہ سیہون میں ہلاک ہونے والوں میں کچھ لوگ دمے اور دل کے مریض تھے۔ گزشتہ سال 52 افراد ہلاک ہوئے، اس سال صرف 19 کی موت ہوئی۔ لوگ چھوٹی چھوٹی بات پر غصہ ہوجاتے ہیں۔ چھوٹا سا حادثہ ہوجائے تو لوگ سڑکوں پر نکل آتے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن