• news

صوبائی الیکشن کمشن کا پنجاب میں بلدیاتی انتخابات مرحلہ وار کروانے کا فیصلہ :ذرائع

خانیوال (نمائندہ نوائے وقت) پنجاب میں بلدیاتی انتخابات مرحلہ وار کروانے کا حتمی فیصلہ کر لیا گیا، پہلے مرحلہ میں 18 اضلاع ہوں گے۔ باوثوق ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ الیکشن کمشن پنجاب نے بلدیاتی الیکشن مرحلہ وار کروانے کا حتمی فیصلہ کر لیا ہے۔ بلدیاتی انتخابات پہلے مرحلہ میں صوبائی دارالحکومت لاہور، ملتان، خانیوال، فیصل آباد، گوجرانوالہ، بہاولپور، راولپنڈی، ڈی جی خان، سیالکوٹ، حافظ آباد، خوشاب اور سرگودھا سمیت 18 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کروانے کا فیصلہ ہو چکا ہے۔ جب کہ دوسرے مرحلہ میں پنجاب کے باقی شہروں میں بلدیا تی انتخابات کروائیں جائیں گے جب کہ دونوں مرحلے کی تکمیل کے بعد تین ہفتوں میں مخصوص نشستوں، چیئرمین، وائس چیئرمین کے انتخابات کا مرحلہ مکمل کیا جائے گا۔

ای پیپر-دی نیشن