• news

غازی رشید کیس: مشرف پھر پیش نہ ہوئے‘ سماعت 13جون تک ملتوی

اسلام آباد(نوائے وقت نیوز) غازی عبدالرشید قتل کیس میںپرویز مشرف پھر پیش نہ ہوئے،سابق صدر کے وکلاء کی ہڑتال کے باعث سماعت ملتوی کرنے کی استدعا منظور کرلی۔ غازی عبدالرشید قتل کیس کی سماعت کی۔ پرویزمشرف کے وکیل اختر شاد نے عدالت میں پیش ہوکر کہا کہ آج وکلاء احتجاجی طور پر ہڑتال کررہے ہیں۔ اس لیے سماعت ملتوی کردی جائے جبکہ مدعی کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ مقدمہ کی سماعت اکتوبر 2013ء سے چل رہی ہے اور ملزم پرویزمشرف ایک دفعہ بھی عدالت پیش نہیں ہوئے۔ عدالت نے سماعت 13 جون تک ملتوی کردی۔

ای پیپر-دی نیشن