• news

14 ممالک میں پاکستانی سفیروں کی دو روزہ کانفرنس آج شروع ہوگی

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) 14 ملکوں میں متعین پاکستانی سفیروں کی دو روزہ کانفرنس آج سے دفتر خارجہ میں ہورہی ہے۔ دفتر خارجہ کے مطابق کانفرنس میں سارک اور ایکو خطوں میں متعین ملکوں کے سفرا شریک ہو رہے ہیں۔ سرتاج عزیز کانفرنس کا افتتاح کریں گے۔ شرکا کانفرنس پاکستان کے پڑوس اور قریبی خطوں میں خارجہ پالیسی کو درپیش چیلنجوں کا جائزہ لیا جائیگا۔ شرکا قیادت کیلئے اپنی سفارشات بھی پیش کریں گے۔

ای پیپر-دی نیشن