قومی ہاکی ٹیم کا دورہ بیلجیئم، اخراجات پاکستان سپورٹس بورڈ برداشت کریگا
لاہور(سپورٹس رپورٹر/ نمائندہ سپورٹس) پاکستان ہاکی ٹیم کے دورہ بیلجیئم پر اٹھنے والے تمام اخراجات پاکستان سپورٹس بورڈ برداشت کرئے گا۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن نے درپیش شدیدمالی مشکلات کے بارے میں پاکستان سپورٹس بورڈ کوآگاہ کیا ہے۔ پاکستان ہاکی ٹیم نے 14جون سے6جولائی تک اولمپکس کوالیفائنگ رائونڈ کھیلنے کیلئے بیلجیئم روانہ ہونا ہے۔ وزارت ِ بین الصوبائی رابطہ اور پاکستان سپورٹس بورڈ نے مجوزہ دورہ ہاکی سپانسر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سلسلے میں اخراجات کو کنٹرول کر کے بجٹ سے پیسہ نکالا جائیگا۔ پاکستان ہاکی ٹیم کی واپسی ٹکٹ، ہوٹل اخراجات اور ڈیلی الائونس پاکستان سپورٹس بورڈ برداشت کریگا۔