بھارت کا قومی انڈر 17 ریسلنگ ٹیم کو ویزا دینے سے انکار
لاہور(نمائندہ سپورٹس+ سپورٹس رپورٹر ) پاکستان کے حوالے سے بھارت کی ہٹ دھرمی برقرار، ویزا جاری نہ کر کے پاکستان ریسلنگ ٹیم کو ایشین چیمپئن شپ میں شرکت سے محروم کر دیا۔ بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں ایشین کیڈٹ ریسلنگ چیمپئن شپ کا ایونٹ 10 سے 14 جون تک جاری رہے گا۔ پاکستان ریسلنگ فیڈریشن کے سیکرٹری ارشد ستار کا کہنا ہے کہ پاکستان ٹیم نے چیمپئن شپ کی بھرپور تیاری کر رکھی تھی افسوس کے بھارتی حکومت نے پاکستانی ٹیم کو ویزا نہیں دیا۔ اس بات کا ایشو ورلڈ اور ایشین باڈی میں بھی اٹھائیں گے کہ بھارتی حکومت نے پاکستانی کھلاڑیوں کو ویزے جاری نہ کر کے کھیلوں سے دشمنی کا ثبوت دیا ہے۔