• news

ایتھلیٹ محمد شریف بٹ انتقال کر گئے

لاہور(سپورٹس رپورٹر/ نمائندہ سپورٹس) اولمپک، ایشین گیمز، کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والے اتھلیٹ محمد شریف بٹ انتقال کر گئے۔ پاکستان اولمپک ایسوسی ا یشن کے صدر سید عارف حسن اور اولمپک فیملی نے سابق اولمپک اتھلیٹ محمد شریف بٹ کی وفات پر گہرے افسوس کا اظہار کیا ہے۔محمد شریف بٹ مرحوم ایک نامور اتھلیٹ تھے اور پی او اے کے سابق سیکرٹری جنرل لطیف بٹ کے بھائی تھے۔ انہوں نے پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے اولمپکس، کامن ویلتھ گیمز اور ایشیئن مقابلوں مین 100 میٹر، 200 میٹر اور ریلے ٹیم ایونٹس میں حصہ لیا۔1954ء کی منیلا ایشین گیمز میں گولڈ میڈل حاصل کیا تھا۔

ای پیپر-دی نیشن