• news

پی سی بی نے سپنر رضا حسن کی پابندی کے خلاف اپیل مسترد کر دی

لاہور (نمائندہ سپورٹس+ سپورٹس رپورٹر ) پاکستان کرکٹ بورڈ نے پابندی کے خلاف رضا حسن کی اپیل واپس کر دی۔ قانونی مشیر پی سی بی کے مطابق اپیل ناقابل سماعت تھی اس لئے واپس کی گئی وضاحت کی اپیل پی سی بی قوانین کے مطابق ناقابل سماعت ہے۔ قانون کے مطابق رضا حسن کھیلوں کی عالمی ثالثی عدالت سے رجوع کریں۔ پی سی بی کی اینٹی ڈوپنگ کمیٹی نے رضا حسن کو ای میل کے ذریعے فیصلے سے آگاہ کر دیا۔

ای پیپر-دی نیشن