• news

ووٹ ڈالنے سے روکا گیا،خیبرپی کے کا بلدیاتی الیکشن کالعدم ‘قراردیاجائے خواتین کا الیکشن کمشن کو مراسلہ

دیربالا(آن لائن) خیبرپی کے 30 مئی کے بلدیاتی الیکشن میں تحصیل واڑی کے یونین کونسل نہاگ میں خواتین کو ووٹنگ سے روکنے کیخلاف متاثرہ خواتین ووٹرز نے ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسر سمیت ضلعی ،صوبائی اور مرکزی الیکشن کمشن کو الیکشن کالعدم قرار دینے کیلئے باقاعدہ طورپر دوبارہ مراسلے ارسال کئے،خواتین کو زبردستی ووٹنگ سے منع کرنے اور دھاندلی کیخلاف کاروائی نہ کی گئی تو دوتین روز میں شدید احتجاج کیا جائیگا۔ان خیالات کا اظہار دیرمیں درخواستیں دینے کے بعد صحافیوں کو تفصیلات بتاتے ہوئے باچا بی بی، بسمینہ، رواسیہ بی بی، مینہ گل نے کیا۔ خواتین نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ اس دوران مخصوص جماعت کے لوگ اور الیکشن عملہ نے ہمیں روکا۔ مذکورہ خواتین نے کہا کہ ہم الیکشن کمشن آف پاکستان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ ہمارے مطالبات پر عمل کرکے ووٹ سے روکنے کے عمل کیخلاف فوری ایکشن لیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا الیکشن کو کالعدم قرار دیا جائے۔

ای پیپر-دی نیشن