وادی کشمیر میں طالبان کی موجودگی تشویشناک، فوج الرٹ ہے، تحقیقات کررہے ہیں: بھارتی جنرل
سرینگر(اے این این) بھارتی فوج کی15ویں کورکے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل سبھرتا سہا نے وادی میں طالبان کی موجودگی کو تشویشناک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ کسی بھی صورتحال کامقابلہ کرنے کیلئے سکیورٹی ایجنسیوں کامتحرک رہنالازمی ہے ٗ بھارتی فوج ہر قسم کے چیلنجز کا مقابلہ کرنے کیلئے پوری طرح الرٹ ہے۔ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جنرل سبھروتا سہا نے کہا کہ لشکر اسلام کا جہاں تک تعلق ہے یہ ایک حاشیہ بردار گروہ ہے جو ان علاقوں میں دہشت اور خوف پھیلانے کی کوششوں میں لگے ہیں جہاں پہ یہ کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایک اور گروہ بھی سامنے آیا ہے جو تحریک طالبان ہے اور انہوں نے کئی جگہوں پر پوسٹر چسپاں کئے ہیں تاہم فوج اس حوالے سے تحقیقات کر رہی ہے تاکہ سب کچھ سامنے آجائے۔