• news

وزیر داخلہ کی اسلام آباد میں سکیورٹی انتظامات سخت کرنے، کچی آبادیوں کے حوالے سے جامع پالیسی مرتب کرنیکی ہدایت

اسلام آباد (آئی این پی) وزیر داخلہ چودھری نثار نے میٹرو بس سروس کی سکیورٹی کو مزید بہتر بنانے اور اسلام آباد میں سکیورٹی انتظامات کو سخت کرنے کی ہدایات جاری کردی ہیں جبکہ کچی آبادیوں کے حوالے سے فوری طور پر جامع پالیسی مرتب کرنے کے بھی احکاما ت جاری کیے ہیں اور ان غیر قانونی کچی آبادیوں کو سکیورٹی کیلئے خطرناک قرار دیدیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق منگل کو وزیر داخلہ کی صدارت میں ایک اجلاس منعقد ہوا جس میں اسلام آباد انتظامیہ سی ڈی اے، نادرا اور اسلام آباد پولیس کے حکام شریک ہوئے۔ اجلاس میں اسلام آباد کی فول پروف سکیورٹی یقینی بنانے اور سکیورٹی کے موجودہ چینلنجز سے نمٹنے کیلئے صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔

ای پیپر-دی نیشن