• news

پشاور: لاپتہ شہری کو دہشت گردی کے واقعا ت میں ملوث ہونے پر بلیک ڈکلیئر کر دیا گیا

پشاور (بیورو رپورٹ) پشاور کے علاقہ پہاڑی پورہ سے لاپتہ ہونیوالے شہری کو دہشت گردی کے واقعا ت میں ملوث ہونے پر بلیک ڈکلیئر میں قرار دیا گیا جبکہ پشاور ہائی کورٹ کی جانب سے دیگر 19لاپتہ افراد کے کیسوں میں آئی جی پولیس خیبر پختونخوا اور وزارت داخلہ سے جواب طلب کر لیا گیا چیف جسٹس مظہر عالم میاں خیل اور جسٹس مسزا رشاد قیصر پر مشتمل دو رکنی بنچ نے20 لاپتہ افراد کے کیسز کی سماعت کی جس کے دوران ڈپٹی اٹارنی جنرل و ایڈیشنل اٹارنی جنرل عدالت میں پیش ہوئے اس موقع پر 11 جون 2012ء کو تھانہ پہاڑی پورہ سے علاقے سے لاپتہ ہونیوالے شہری محمد اللہ کی گمشدگی رپورٹ عدالت میں پیش کی گئی جس میں بتایا گیا کہ اسے دہشت گردی کے واقعات میں ملوث ہونے پر بلیک ڈکلیئر قرار دیا گیا ہے اور ابھی وہ ملاکنڈ کے حراستی مرکز میں قید ہے دیگر19 دیگر کیسوں میں فاضل دو رکنی بنچ نے آئی جی پی خیبر پختونخواہ ٗ سیکرٹری داخلہ ٗ و وزارت داخلہ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے اگلی سماعت پر جواب جمع کرنے کے احکامات جاری کردئیے۔

ای پیپر-دی نیشن