• news

بلاول آئندہ ہفتے جنوبی پنجاب کا دورہ کرینگے، فیصل کنڈی کی ملاقات، پارٹی امور پر تبادلہ خیال

مظفر گڑھ + ڈیرہ اسماعیل خان(نامہ نگار+ آن لائن) پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری آئندہ ہفتہ جنوبی پنجاب کا دورہ کریں گے۔ آغاز ضلع مظفر گڑھ سے کیا جائیگا۔ بلاول بھٹو زرداری کے استقبال اور دیگر تقریبات کے انتظامات کے سلسلے میں پی پی پی ضلع مظفر گڑھ کا اہم اجلاس جمعہ12 جون کو پیپلز سکرٹریٹ جیل روڈ مظفر گڑھ میں ہوگا۔ دوسری طرف سابق ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی فیصل کریم کنڈی نے کراچی میںبلاول بھٹو زرداری سے ون ٹو ون ملاقات کی اور پارٹی امور پر تبادلہ خیال کیا۔ ملاقات میں خیبرپی کے کے بلدیاتی انتخابات پربھی بات کی گئی۔ پارٹی کے تنظیمی امور بھی زیربحث آئے اور اس موقع پر متعدد فیصلے بھی کئے گئے۔ فیصل کریم نے کہاکہ بلاول بھٹو زرداری پاکستان پیپلزپارٹی کو مزید مضبوط بنانے کیلئے اقدامات اٹھارہے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن