• news

سرگودھا: لومیرج، ونی سے انکار پر لڑکی کے بھائی نے لڑکے کی والدہ، 2 بھائیوں کو قتل کردیا

سرگودھا (نامہ نگار) کزن سے لو میرج کرنے پر لڑکی کے بھائیوںکی جانب سے ونی کے مطالبہ سے انکار پر لڑکے کی والدہ اور 2 بھائیوں کو قتل کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق مجاہد نے ایک سال قبل سالم کے علاقے میں رہائش پذیر اپنی خالہ زاد سے پسند کی شادی کی تھی جس کا لڑکی کے بھائی مظہر کو شدید رنج تھا جس پر انہوں نے ونی کا مطالبہ کیا جسے مجاہد کے گھر والوں نے مسترد کردیا تھا۔ گزشتہ رات جب مجاہد کے 2 بھائی شاہد‘ فیصل اور والدہ رابعہ بی بی جھول پور بنگلہ سے موٹر سائیکل پر واپس آرہے تھے تو مظہر اور اس کے ساتھیوں نے ان پر اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں شاہد موقع پر جاں بحق‘ رابعہ بی بی شدید زخمی ہوگئی جبکہ فیصل موقع سے فرار ہوگیا جسے بعد میں ملزمان نے گھیرے میں لے کر تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کردیا۔ فائرنگ سے زخمی ہونے والی رابعہ بھی ہسپتال پہنچ کر دم توڑ گئی۔ نعشوں کو پوسٹمارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کردیا گیا۔ لواحقین کا کہنا ہے کہ پولیس روایتی سستی کا مظاہرہ کر رہی ہے اور ملزمان کی گرفتاری میں لیت و لعل سے کام لے رہی ہے۔ تھانہ میلہ پولیس نے واقعے کا مقدمہ لڑکی کے بھائی سمیت آٹھ افراد کے خلاف درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن