• news

لاہور ہائیکورٹ بار کا سانحہ ڈسکہ کے ملزمان کو سزا ملنے تک احتجاج جاری رکھنے کا اعلان

لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن نے سانحہ ڈسکہ کے خلاف منعقدہ مذمتی اجلاس میں ملزم ایس ایچ او کوسزا ملنے تک احتجاج جاری رکھنے کا اعلان کر دیا۔ اجلاس سے پاکستان بار کونسل کے وائس چیئرمین اعظم نذیر تارڑ سمیت وکلاء عہدیداروں نے خطاب کیا۔ اس موقع پر حکومت اور پولیس کے خلاف نعرے بازی اور سانحہ ڈسکہ کی پرزور مذمت کی گئی۔ مقررین نے مطالبہ کیا کہ سانحہ کے ملزم کے خلاف درج مقدمہ کا فوری چالان عدالت میں پیش کیا جائے اور قانون کے مطابق انسداد دہشتگردی قانون کے مطابق مقدمہ کا پندرہ روز میں فیصلہ سنایا جائے۔

ای پیپر-دی نیشن