سکیورٹی خدشات: اسلام آباد میں رمضان کے دوران سستے بازار نہ لگانے کا فیصلہ
اسلام آباد (آن لائن) وفاقی حکومت نے رمضان المبارک میں اسلام آباد کے شہریوں کو ریلیف نہ دینے کا فیصلہ کر لیا ہے، سکیورٹی خدشات کے پیش نظر اس سال رمضان المبارک میں 4 سستے بازار بھی وفاقی دارالحکومت میں نہیں لگائے جائیں گے۔ ذرائع نے بتایا کہ وفاقی دارالحکومت میں صرف 35 فئیر پرائس شاپس قائم کی جائینگی، چند روز قبل اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے وفاقی حکومت کو خط لکھا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ صوبہ پنجاب کی طرح وفاقی دارالحکومت کے باسیوں کے لئے بھی رمضان ریلیف پیکیج کا اعلان کیا جائے لیکن وفاقی حکومت کی جانب سے تاحال کوئی جواب موصول نہیں ہوا۔ سستے بازار نہ لگانے کا نوٹس ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کی جانب سے جاری کیا گیا ہے۔