• news

بلوچستان اسمبلی کی 17 قائمہ کمیٹیوں کے چیئرمینوں کے انتخاب کا فیصلہ

کوئٹہ (بیورو رپورٹ) بلوچستان صوبائی اسمبلی میں آخر کار 2 سال کے بعد سٹینڈنگ کمیٹیوں کے بارے میں فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ قابل اعتماد ذرائع کے مطابق منگل کو بلوچستان صوبائی اسمبلی کے قائمقام سپیکر میر عبدالقدوس بزنجو کی صدارت میں اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ، مسلم لیگ (ن) بلوچستان کے صوبائی صدر پارلیمانی لیڈر چیف آف جھالاوان اور سنیئر صوبائی وزیر نواب ثنااللہ خان زہری، پشتونخواملی عوامی پارٹی کے رہنما صوبائی وزیراطلاعات قانون اور پارلیمانی امور عبدالرحیم زیارت وال، (ق) لیگ کے صوبائی پارلیمانی لیڈر و ایکسائز وٹیکسیشن کے وزیر شیخ جعفرخان مندوخیل نے شرکت کی اور فیصلہ کیا گیا بلوچستان صوبائی اسمبلی میں ٹوٹل 19 سٹینڈنگ کمیٹیوں کے چیئر مینوں کا انتخاب کیا جائیگا۔ سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کے سٹینڈنگ کمیٹی کے بارے میں پہلے ہی انتخاب کر لیا گیا ہے جبکہ اپوزیشن کے ارکان 2 سٹینڈنگ کمیٹیوں کے چیئرمین کے نام دینگے جبکہ نیشنل پارٹی مسلم لیگ (ن)، پشتونخوا ملی عوامی پارٹی و (ق) لیگ کے سٹیندنگ کمیٹی کیلئے 15نام لئے جائیں گے۔ سابقہ حکومت کے دورمیں پانچ سال حکومت نے مکمل کرلئے تھے مگر سٹینڈنگ کمیٹیوں کے چیئرمینوںکا انتخاب عمل میں نہیں ہوسکا تھا۔ 2 سال میں مخلوط حکومت کی یہ دوسری کامیابی ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن