جموں و کشمیر میں پاکستانی پرچم لہرانا نئی بات نہیں: نائب کٹھ پتلی وزیراعلیٰ
جموں (اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میں نائب کٹھ پتلی وزیر اعلیٰ اور بی جے پی کے سینئرلیڈر ڈاکٹر نرمل سنگھ نے اعتراف کیا ہے کہ مقبوضہ علاقے میں پاکستانی جھنڈے لہرانا اور خالصتان کے حق میںنعرے لگانا نئی بات نہیں ہیں۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ڈاکٹر نرمل سنگھ نے جموں میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کٹھ پتلی انتظامیہ مستقبل میںسکھوں کے انقلابی رہنما جرنیل سنگھ بھنڈرانوالہ کے بارے میں پروگرام منعقد کرنے کی اجازت نہیں دے گی۔ انہوں نے کہاکہ یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ مقبوضہ علاقے میںخالصتان کے حق میںنعرے بازی کی گئی ہے اور پاکستانی جھنڈے لہرائے گئے ہیں۔انہوںنے کہا کہ یہ واقعات ماضی میں بھی ہوتے رہے ہیں۔