رمضان المبارک کے دوران مسجد الحرام میں زائرین کیلئے ہر روز 65 کلومیٹر سے زیادہ لمبا دستر خوان بچھایا جائیگا، 70 ہزار ٹن کھجوریں تقسیم کی جائیں گی
لاہور (خصوصی نامہ نگار) رمضان المبارک کے دوران مسجد الحرام میں زائرین کو روزہ افطار کروانے کے لئے ہر روز دنیا کا سب سے بڑا دسترخوان بچھایا جائے گا جس کی لمبائی 65کلومیٹر سے زیادہ ہو گی‘ افطاری کے لئے روزانہ 70ٹن سے زائد کھجوریں تقسیم کی جائیں گی۔ مسجد الحرام کی انتظامیہ نے روزہ افطار کروانے والوں کے لئے نئے ضابطوں کا اعلان کر دیا ہے۔ افطاری کے لئے آب زم زم ‘عربی قہوہ اورکھجوریں تقسیم کی جائیں گی‘ افطاری کروانے والی تنظیمیں عصر کی نماز کے بعد اپنا کام شروع کر یں گی اور مغرب کی اذان کے پانچ منٹ بعد سب دسترخوان سمیٹ لئے جائیں گے ۔