• news

کندیاں: تیزرفتار ٹینکر موڑ کاٹتے گہری کھائی میں گرنے سے 5 افراد جاں بحق

کندیاں(نامہ نگار) چشمہ ڈیرہ روڈپر کچہ ملی خیل کے قریب تیز رفتار ٹینکر موڑکاٹتے ہوئے5 1فٹ گہری کھائی میں جا گرا جس کے نتیجے میں پانچ افراد جاںبحق جبکہ ایک شدید زخمی ہوگیا۔ گیس سپلائی کرنے والا خالی ٹینکر چشمہ کے راستے پنجاب سے کوئٹہ جا رہا تھا کہ چشمہ ڈیرہ روڈپر کچہ ملی خیل کے قریب موڑکاٹتے ہوئے تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہو کر کھائی میں جا گر ا۔حادثے میں ٹینکر کا ڈرائیور ،محمد حمید ،محمد آصف وغیرہ چار افراد موقع پر جاں بحق ہو گئے جبکہ دو افراد نظام الدین اور گل نواز شدید زخمی ہو گئے جنہیں فوری طور رپر ڈی ایچ کیو ہسپتال میانوالی ہسپتال پہنچا دیا گیا جہاں نظام الدین زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑگیا۔ حادثہ کا شکار ہونے والے افراد کا تعلق صوبہ بلوچستان کے علاقے نوشکی سے بتایا گیا ہے ۔الٹنے والے ٹینکر کا اگلا حصہ مکمل طور پر تباہ ہو گیا۔عینی شاہدین کے مطابق حادثہ اس قدر شدید تھا کہ مرنے والے دو افراد کے سر تن سے جد ا ہو گئے۔ تھانہ کڑی خیسور پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد نعشیںڈیرہ اسماعیل خان بھجوا دیں ۔

ای پیپر-دی نیشن